جیل میں نواز شریف کی ناساز طبیت، دل کے ٹیسٹوں کی رپورٹ منظرعام پرآگئی

 سابق وزیر اعظم نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ پر 3 ڈاکٹر مامور طبی عملے نے کیے، جن کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے۔


ایکو رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے دل کے پٹھے معمول سے زیادہ سخت ہیں،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ای سی جی رپورٹ بھی تسلی بخش نہیں ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 سال سے زائد عمر افراد کے دل کے پٹھے سخت ہونا شرو ع ہو جاتے ہیں ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا پی آئی سی میں تھیلیم سکین جاری ہے جبکہ ان کی ای سی جی اور ایکو کارڈیو گرافی مکمل ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق 3 رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کر رہا ہے، ڈاکٹر شاہد حمید میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں، میڈیکل بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر حامد خلیل بھی شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا تھیلیم سکین جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ تھیلیم سکین کے پہلے حصے کی رپورٹ نارمل ہو تو دوسرے حصے کی ضرورت نہیں رہتی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎