نوازشریف بیرون ملک جا سکیں گے یا نہیں۔۔۔حکومت نے اپنا فیصلہ سنا دیا

سابق وزیرِاعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وزارتِ داخلہ سے انہیں فہرست سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر وزرات داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا مسترد کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صدر کا نام ای سی ایل سے نکلانے کے لیے الگ درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ 


شریف خاندان کے خط میں وزارت داخلہ سے کہا گیا کہ ہم قانون پر عملدر آمد کرنے والے شہری ہیں ،ْاحتساب عدالت نے عدم موجودگی میں سزائیں سنائی اور ہم نے رضا کارانہ طور پر گرفتاری بھی دی۔وزرات داخلہ کو لکھے گئے خط میں نواز شریف نے کہاکہ وفاقی حکومت کا ای اسی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیرآئینی و غیرقانونی ہے ،ْ آئین کے تحت کسی بھی شخص کو اس کی آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا جبکہ آئین کے تحت تمام شہریوں کے حقوق بھی مساوی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ بدعنوانی یا اختیارات کے غلط استعمال کا کوئی جرم نہیں کیا ،ْریاست کیخلاف کوئی سازش یا دہشتگردی بھی نہیں کی۔خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں بیرونِ ملک سفر پر بھی پابندی نہیں لگائی گئی۔خط میں کہا گیا کہ تینوں نے عدالت کے سامنے پیش ہونے کے بانڈز جمع کروا رکھے ہیں ،ْدرخواست کی گئی کہ ان کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں۔

درخواست گزار کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈال کر آئین کے آرٹیکل 4، 15 اور 25 کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام سے بری کیا۔ خط میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملزمان پر کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی بنیاد پر سزا معطل کی جبکہ کسی بھی عدالت نے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم نہیں دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎