نواز شریف حکومت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں کریں گے، مسلم لیگ ن نے بھی دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

حکومت جان چکی ہے نوازشریف کے ساتھ کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہوسکتا،۔مریم اورنگزیب


 ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی بیماری پر ہونے والی سیاست کی شدید مذمت کی۔

 مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی بیماری پر ہونے والی سیاست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں کرینگےکہ وہ ان سے علاج کی بھیک مانگیں

۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ بیانات پر انکا کہنا تھا کہ تین دفعہ منتخب وزیراعظم کی صحت پرسیاست افسوسناک ہے۔سلیکٹڈ وزیراعظم کٹھ پتلی ترجمانوں کے ذریعے نواز شریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں۔سلیکٹڈ وزیراعظم کے گمنام ترجمان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداربننے کی کوشش کررہے ہیں۔حاسد،نالائق حکومت نے نوازشریف کی صحت پرسیاست شروع کر دی ہے۔

حکومت جان چکی ہے نوازشریف کے ساتھ کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہوسکتا،۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کوامراض قلب کی تشخیص کی تھی۔پنجاب حکومت نے محمد نواز شریف کو سروسز اسپتال کیوں منتقل کیا۔عارضہ قلب کے مریض کوایسے اسپتال منتقل کرنے کی کیا منطق ہے۔نواز شریف کو ذہنی اذیت سے دوچار کرنے کیلیے ایسے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں کرینگےکہ وہ ان سے علاج کی بھیک مانگیں۔علاج جیسے بنیادی حق پرسیاست کرکے حکمرانوں نے اپنی کم ظرفی ظاہر کی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎