بیرونی قرضوں کی سنچری مکمل، 4 ماہ میں 4 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) کپتان کی قیادت میں بیرونی قرضوں کی سنچری مکمل ہو گئی، 4 ماہ کے دوران 4 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا گیا۔ پاکستان پر عائد بیرونی قرضے اب 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔


ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی، شاہ خرچیوں پر پاپندی، درآمدات کی حوصلہ شکنی، سبسڈی کلچر کے خاتمے کی مہم، برآمدی شعبے کی ترقی اور مقامی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے اقدامات سمیت سب کچھ کرنے کے باوجود خسارہ ہے جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

یہی وجہ ہے کہ قرض برائے قرض کے چکر میں حکومت گھن چکر بنی ہوئی ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد کپتان نے اوسطاً 4 ماہ میں 4 ارب ڈالر کا قرض لیا ہے اور اسطرح قرضوں کی سینچری مکمل کر لی، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پر عائد بیرونی قرضے اب 100 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎