سوزوکی ویگن آر کا نیا ماڈل منظر عام پر آگیا

سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی ویگن آر کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا، جو 3 ورژن ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی اور زی ایکس آئی میں دستیاب ہوگا۔


سوزوکی کی جانب سے ویگن آر کا تھرڈ جنریشن ماڈل 2019ء سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے، جہاں اس کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار روپے بھارتی روپے (تقریباً 8 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے) سے 5 لاکھ 69 ہزار بھارتی روپے (11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کے درمیان ہوگی۔

ویگن آر کا نیا ماڈل گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں بڑا اور بہتر ہے، گاڑی کے پچھلے حصے کا ڈیزائن بھی تبدیل ہے جبکہ کیبن کے اندر کی گنجائش بھی زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی گاڑی میں مسافروں کے تحفظ کیلئے بھی کچھ آپشن دیئے جارہے ہیں، جیسا کہ اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی سی)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) فرنٹ سیٹ ریمائنڈر، اسپیڈ الرٹ سسٹم اور ریئر پارکنگ سنسر قابل ذکر ہیں۔

گاڑی کے اندرونی حصے میں موجود نئے ڈیش بورڈ اور ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم کو اسمارٹ پلے اسٹوڈیو کا نام دیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎