نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں مزید تین اضلاع کے لیے فارم جاری،کون سے اضلاع شامل ہیں اورآپ فارم کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ جانیے

 نیا پاکستان ہاسنگ پراجیکٹ پنجاب فیز ون کے تین اضلاع کے لیے فارم جاری کردیا‘پرانا نادرا کی جانب سے جاری ہونے والا فارم منسوخ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے فارم جاری کیا گیا،پرانا نادرا کی جانب سے جاری ہونے والا فارم منسوخ کر دیا گیا


نیا فارم پنجاب ہاسنگ اینڈ ٹان پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، درخواست فارم بنک آف پنجاب کی متعلقہ ضلع کی تمام برانچوں سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے.

 تینوں اضلاع کیلئے علیحدہ علیحدہ فارم جاری کیے گئے ہیں۔دوسری طرف قطری حکومت اور قطر کی کاروباری برادری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، جلد کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ہاﺅسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ کریں گے۔

قطر کی حکومت نے پاکستان میں دوسرے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ روزگار میں اضافہ ہوگا، غریب افراد کیلئے سستے گھروں کی تعمیر قطر کا پاکستان کیلئے بڑا تحفہ ہوگا جس سے حکومت کے ساتھ غریبوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

فیصلہ وزیرعظم عمران خان کے دورہ قطر کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات بھی گھروں کی تعمیر کیلئے آمادگی ظاہر کرچکا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎