نئے سال کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری، حکومت نے بڑا سرپرائز دے دیا

نئے سال کے موقع پر بینک ہالیڈے کے پیش نظر ملازمین کو آج تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


نئے سال 2019 ء کے آغاز کے باعث کل یکم جنوری بروز منگل کو بینکوں کی تعطیل ہو گی جس کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ دسمبر2018 ء کی تنخواہ آج بروز پیر 31دسمبر کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں با ضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے گئے احکامات کے تحت تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بھی ماہ دسمبر 2018ء کی پنشن آج بروز پیر کو ہی ادا کر دی جائے گی۔

سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی آج ادائیگی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد سرکاری ملازمین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎