حکومت کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے، جیل میں قید نواز شریف نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

دو روز قبل شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوں نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں.


میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی آگنائزنگ کمیٹی کو ہدایات جاری کی ہیں اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتا دیا ہے۔

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو سختی کرنی تھی وہ کر دی۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ عزت نفس ہر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا اور تمام معاملات کو دیکھیں۔نواز شریف نے کہا کہ عوام جانتی ہیں کہ میں نے اور شہباز شریف نے خدمت کی ہے اور ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نواز شریف نے شہباز شریف کے لیے پیغام بھی بھجوایا ہے جو انہیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔

واضح رہے جمعرات کے روز  شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوں نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں تھیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎