ٹی وی چینل پر یہ مواد دیکھانے کی ہرگز اجازت نہیں، چیف جسٹس نے پیمرا کو سخت ہدایات جاری کردیں

ہم ٹی وی چینلز کو ہندوستانی مواد دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے.


 چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت کی.

 سماعت کے دوران پیمرا کی جانب سے بتایاگیا کہ عدالتی حکم پر غیر ملکی مواد دکھانے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہم ٹی وی چینلز کو ہندوستانی مواد دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیئر مین پیمرا کی جانب سے بتایاگیا کہ فلمیزیا چینل 65فیصد بعض اوقات 80 فیصد غیر ملکی مواد دکھاتا ہے.

جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ہم ٹی وی چینلز کو ہندوستانی مواد دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وکیل ظفر کلانوری نے کہاکہ فلمیزیا نیوز چینل نہیں تفریحی چینل ہے،یہ کوئی پروپیگنڈا نہیں کرتا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ہماری تہذیب کو تو خراب کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ پی بی اے کے وکیل فیصل صدیقی نہیں آئے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ان کو سنے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتے۔ بعد ازاں سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎