رویت ہلال والوں کی چھٹی، چاند دیکھنے کی ذمہ داری اب کس کی ہوگی؟

حکومت نے ملک بھر کی رویت ہلال کمیٹیوں کو ختم کرکے چاند دیکھنے کی ذمہ داری محکمہ موسمیات کے ذمے لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں


رویت ہلال کمیٹیوں پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عید کے چاند پر ہمیشہ اختلافات دیکھنےمیں آئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے چاند دیکھنے کی ذمہ داری محکمہ موسمیات کے سپرد کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں.

محکمہ موسمیات کو جدید سہولتیں حاصل ہیں جو چاند کی پیدائش کا وقت کئی ہفتے پہلے بتا سکتا ہے.

 اس لئے محکمہ موسمیات کو یہ ذمہ داری سونپی جارہی ہے جو اسلامی مہینوں کے چاند دیکھ کر اس کی اطلاع دیگا رویت ہلال کمیٹی کی تمام ضلعی‘ ڈویژنل‘ صوبائی اور مرکزی کمیٹیوں کو ختم کیا جارہا ہے.

لہٰذا حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کر دیا جائے تاکہ اس مد میں ہونے والے اخراجات سے چھٹکارا حاصل ہو اور ساتھ ہی محکمہ موسمیات کی صورت میں جدید طریقوں کو اپنایا جائے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎