ملک میں دن بہ بڑھتی آبادی خطرہ بن گئی، سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

 سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ہے بڑھتی ہوئے آبادی وسائل پر دباؤ ہے اور ایک بم کی طرح ہے جسے روکنے کے لیے مہم کی ضرورت ہے۔


واضح رہےبڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سیکریٹری صحت کو اس حوالے سے ہر تین ماہ بعد پیشرفت رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔

سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا تھا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان مرتب کرکے جمع کرادیا ہے، 2025 تک آبادی میں اضافے کی شرح 1.5 فیصد تک لانا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی وسائل پر دباؤ ہے،مذہبی اسکالرز،سول سوسائٹی، حکومت آبادی میں اضافہ روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کے لیے پوری قوم کو ساتھ چلنا ہے اور پوری قوم کو اس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎