علیم خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف سے شدید ردعمل آگیا

 صوبائی وزیر بلدیات اس سے پہلے سال 2018ء میں تین بار نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں.


۔علیم خان کو آف شور کمپنیاں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ علیم خان نہ ملزم ہے اور نہ ہی مجرم لیکن ان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیم خان چھ ماہ میں دو بار نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان کو صرف تحویل میں لیا گیا ہے ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں دائر کیا گیا۔یہاں پر مخالفین کا رویہ مضحکہ خیز ہے۔شہباز شریف کے خلاف تو ریفرنس دائر ہے پھر بھی انہیں چئیرمین پی اے سی بنایا گیا۔

علیم خان آج چوتھی بار نیب کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان کی 6 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا

نیب نے علیم خان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎