خواجہ سعد رفيق کے لئے ايک اور مشکل کھڑی ہوگئی

پیراگون کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نیب نے ڈی جی لاہور کی ڈگری بھی درست ہونے کا دعوی کیا ہے۔


سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی پیراگون کیس میں نیب نے اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ برادران کے اثاثوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے حاصل کر لیا گیا ہے، 1985 سے اب تک کی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا۔

دوسری جانب نیب نے ڈی جی لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری درست قرار دیے جانے کا دعوی بھی کیا ہے ، شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، نیب نے ڈگری کی تصدیق کے لیے چوبیس دسمبر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎