اپوزیشن نے حکومت کی بڑی آفر ٹھکرا دی

اپوزیشن کی حکومت کے خلاف من مانیاں بڑھتی جا رہی ہیں اپوزیشن نے بعض قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا ہے.


نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو صرف بڑی قائمہ کمیٹیون کی سربراہی دی جائے چھوٹیوں کی نہیں.

اپوزیشن نے حکومت سے اہم امور والی وزارتوں سے متعلق کمیٹیوں کی سربراہی لینے پرآمادگی ظاہرکی جبکہ معمولی  وزارتوں کی سربراہی لینے سے انکار کردیا.

حکومت نے اپوزیشن کو شماریات، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمی تغیرات جیسی قائمہ کمیٹیاں دینے کا فیصلہ کیا تو اپوزیشن نے اس پر انکار کردیا جبکہ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی کسی بھی کمیٹی کی سربراہی لینے سے صاف انکار کردیا ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎