مسلم لیگ ن کے اہم رکن کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون کے شادی ہال میں عمران شفیع قتل کیس میں پولیس کو مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے کیس پر سماعت کی۔مقدمہ کے ملزموں کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ملزمان کی جانب سے وکیل اقبال احمد ڈھڈی عدالت میں پیش ہوئے۔مقدمہ میں مجموعی طور پر 51 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں

عدالت نے سیف الملوک کھوکھر کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سیف الملوک کھوکھر کا شناختی کارڈ بلاک اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے سیف الملوک کھوکھر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور ایس ایچ او جوہر ٹائون کو حکم دیا کہ سیف الملوک کھوکھر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎