جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20سیریزکے لیے قومی ٹیم میں کئی تبدیلیاں،پاکستان نے ٹی20سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔


جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے

پاکستانی اسکواڈ کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے۔ ٹیم میں وقاص مقصود کی جگہ محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔ آصف علی،بابراعظم،فہیم اشرف،فخرزمان ٹیم میں شامل ہیں۔ حسن علی،حسین طلعت،عمادوسیم، محمدحفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان ،شاداب خان، شعیب ملک بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ سیریزکا پہلامیچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن ،دوسرا میچ3 فروری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ 6فروری کو سنچورین میں ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎