پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے۔۔۔ عمران خان نے قوم کے دل خوش کردئیے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے.


ہمارا مقصد ملک کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے اور جلد ہی ہم اپنا مقصد حاصل کر لیں گے. 

ہمارا عزم ہے کہ ہم نیا پاکستان بنائیں جو سب کیلئے ایک جیسا ہو.

عمران خان سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں عوامی مسائل، جنگلات و زراعت کی ترقی اور فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ارکان قومی اسمبلی کا عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مخلص اور دیانتدار قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں قدرتی و معدنی وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی.

 وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پُر عزم ہے. 

عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریے پر 2018 کے الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، انشاءاللہ جنوبی پنجاب ایک ترقی یافتہ خطہ بنے گا،، ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے وزیراعظم آفس میں سینئر افسر کے تحت پبلک افیئرز ونگ کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو صوبوں سے بھی مستقل رابطے میں ہو گا.

 ملاقات میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پر ارکان قومی اسمبلی کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عوامی مسائل کا مقامی قیادت کی مشاورت اور صوبائی حکومت کے تعاون سے حل یقینی بنائے گی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎