پاکستان ہاؤسنگ سکیم: گھروں کی قیمتیں طے ہو گئیں۔۔3 اور 5 مرلہ گھرکی قیمت کیا ہوگی؟ جانیے

 سستے گھرتعمیر کرنے کے لئے لاہور برکی کی بجائے متبادل جگہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


پاکستان کا مستقبل اچھا ہو ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے۔ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لاہور میں گھروں کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے برکی روڈ کی بجائے سستی اراضی کی تلاش شروع کر دی ۔

 فیصل آباد اورسیالکوٹ میں تین مرلہ گھر کی قیمت 20 سے22لاکھ اورپانچ مرلہ 26سے28لاکھ روپے تک لگائی جارہی ہے۔

لاہورمیں تین مرلے گھر کی قیمت ساڑھے 16سے ساڑھے 17جبکہ پانچ مرلےگھرکی قیمت21سے 22 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

 فیز ون میں لودھراں، چنیوٹ اور رینالہ خرد میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے فیز میں چنیوٹ، ، بورے والا، لیہ میں قیمت تقریباً فیزون کے تناسب سے سامنے آرہی ہے۔

تیسرے فیز لاہور میں برکی اورفیروز پور روڈ پر جگہوں کی نشاندہی ہوئی لیکن برکی روڈ پر زمینوں کی قیمت زیادہ ہونے کی بناء پرتین مرلہ گھر25سے 28لاکھ اورپانچ مرلہ گھر 40سے 45لاکھ سے تجاوزکررہا ہے۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق سستے گھرتعمیر کرنے کے لئے لاہور برکی کی بجائے متبادل جگہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎