برفی، گلاب جامن، چم چم یا پھر جلیبی؟ پاکستان کی قومی مٹھائی کا فیصلہ ہوگیا

 پاکستان میں متعدد مٹھائیاں ملتی ہیں جن میں برفی، گلاب جامن ، چم چم ، جلیبی، بالو شاہی اور دیگر لاتعداد نام موجود ہیں.


گزشتہ روز حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کے لیے ایک پول ہوا جس میں برفی، جلیبی اور گلاب جامن کے نام دیئے گئے۔اور 15 ہزار سے زائد ووٹوں کے بعد حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کا اعلان بھی کردیا گیا اور وہ کوئی اور نہیں ہر ایک کی پسند گلاب جامن ہے۔

گلاب جامن نے 47 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ سروے کی روشنی میں گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس اعلان سے زیادہ دلچسپ اس پول میں لوگوں کے ٹوئیٹس تھے جو انتہائی مضحکہ خیز تھے۔جیسے کچھ کے خیال میں سب میٹھا ہونا چاہئے، سب نیشنل ہی نیشنل ہے، یا کچھ بھی کھانے کے لیے لے آﺅ۔کچھ نے رائے دی کہ لڈو اور کھیر کو بھی اس فہرست میں موجود ہونا چاہئے تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎