پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ایک اور شرمناک ریکارڈ بنا ڈالا

 دنیا کی تمام ٹیموں میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقی میدانوں میں چھوٹے سکورز پر پوویلین لوٹنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔


 قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بدترین ناکامیوں سے دوچار ہونا پڑا اور گرین کیپس چھ میں چار ٹیسٹ اننگز میں 200سے بھی کم سکور پر ڈھیر ہوئی جس کی بدولت وہ جنوبی افریقہ میں سب سے کم بار200سے کم سکور پر ڈھیر ہونے والی ایشیاءٹیم بن گئی ہے۔

جو13مرتبہ اس صورتحال سے دوچار ہوئی۔پاکستان کے علاوہ دیگر ایشیائی ٹیموں میں سر ی لنکا11،بھارت9اور بنگلہ دیش8مرتبہ جنوبی افریقہ میں 200سے کم مجموعی سکور پر آل آﺅٹ ہوئی ہیں۔

پاکستانی ٹیم جب جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں185بنا کر آل آﺅٹ ہوئی تو اکتوبر2016ءکے بعد یہ 15واں موقع تھا جب گرین شرٹس200سے کم مجموعی سکور پر آل آﺅٹ ہوئی۔

 اس عرصے میں صرف بنگلہ دیشی ٹیم ان سے زیادہ16مرتبہ اس خفت سے دوچارہوئی ہے۔200سے کم سکورز کے حوالے سے یہ پاکستان کا ناکام ترین دورہ جنوبی افریقہ تھا جس میں وہ6میں سے4اننگز میں200سے کم سکور پر آ ل آﺅٹ ہوئی۔

اس سے قبل2013ءکا دورہ جنوبی افریقہ ہی وہ واحد ٹور تھا جس کے دوران گرین شرٹس 2سے زیادہ(3) مرتبہ 200سے کم رنز بناکر آل آوٹ ہوئی تھی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎