پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر اپنا فیصلہ سنادیا،ٹیم میں کتنی تبدیلیاں کی گئیں؟ جانیے

دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج سنچورین میں جنوبی افریقا کے مدمقابل ہوگی


پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے

پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمین امام الحق،بابر اعظم اور محمد حفیظ دوسرے میں یکسر ناکام ہوئے،فخرزمان دونوں میچز میں بڑی اننگز نہیں کھیل پائے

تیسرے میچ میں فہیم اشرف اور حسین طلعت کی جگہ عماد وسیم اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

پاکستانی ٹیم امام الحق، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد(کپتان)، شاداب خان،عماد وسیم،محمد عامر، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بیرون ہینڈرکس اپنے پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں ، فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں میزبان ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، ڈیوڈ ملر، اینڈلے پھیلکوایو، کگیسو رابادا، ڈیل سٹین، تبریز شمسی اور بیرون ہینڈرکس پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎