ضمنی بلدیاتی انتخابات کامعرکہ، بڑا سیاسی اپ سیٹ

کل سارا دن جاری رہنے والے سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا ناقابل یقین نتیجہ سامنے آ گیا ، پاکستان مین حکمران جماعت کو کئی سیٹوں پر اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے.


کراچی میں پیپلز پا رٹی نے دو چیئرمین، پانچ جنرل کونسلر، ایک ممبر ڈسٹرکٹ کو نسل کی نشست پر کا میابی حاصل کی ہے جب کہ ایم کیوایم نے ایک یوسی چیئرمین، 2 وائس چیئر مین اور 7 جنرل کونسلر کی نشستیں حاصل کی ہیں.

تحریک انصاف اپنی ایک یوسی کی نشست پر شکست کھا گئی، پی ٹی آئی کے حصے میں ایک سیٹ آئی جب کہ ایک نشست پر عوامی نیشنل پا رٹی اور 2 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہو ئے، جماعت اسلامی کوئی نشست جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی.

سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیات کے ضمنی انتخابات کیلیے سندھ کی 6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشن، 22 ڈسٹرکٹ کونسل جب کہ خیبرپختونخوا میں 138 سیٹوں پر پولنگ ہوئی

اب تک حاصل ہونیوالے نتائج میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو بالخصوص کراچی میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎