پی سی بی نے پی ایس ایل مالکان پر بہت بڑی پابندی عائد کردی

 پی سی بی نے کرپشن مخالف ضابطہ اخلاق جاری کر دیا


پی ایس ایل فور کو میچ فکسنگ کی لعنت سے بچانے کیلئے پی سی بی نے کرپشن مخالف ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،

یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ پر شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن کیرئیر سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے

کھلاڑیوں کے بلاوجہ ہوٹل کی لابی میں بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ کھلاڑی میڈیا منیجر کی عدم موجودگی میں انٹرویو نہیں دے سکے گا۔ میچ شروع ہونے سے قبل فرنچائز مالکان کو بھی کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پی سی بی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی پی ایس ایل فور کی نگرانی کرے گا۔

بورڈ حکام نے تمام ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں سے اینٹی کرپشن کوڈ پر دستخط کروا لئے ہیں



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎