سرفرازاحمد آئندہ کسی سیریزاورورلڈ کپ میں کپتان رہیں گے یا نہیں؟پی سی بی نے ورلڈکپ میں قیادت کی بحث پر فیصلہ سنا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کےترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم قیادت مستقل کسی کی ذمہ داری نہیں، اگلا کپتان کون ہوگا فیصلہ پاکستان سپر لیگ کے بعد ہوگا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں قیادت کی بحث پر فیصلہ سنا دیا ہے جس سے سرفراز احمد کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں سرفراز احمد کے کپتان ہونے یا ہونے پر پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کر کٹ بورڈکپتان کی تعیناتی سیریز ٹو سیریز کرتا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بعد کپتان کی تعیناتی مناسب وقت پر کردی جائے گی ۔

اس سے پہلے چیئرمین سی بی احسان مانی نے چند روز پہلے ورلڈ کپ تک کپتان کے سوال پر کہا تھا کہ کپتان تو سرفراز ہی ہے۔ پی ایس ایل کے بعد گرین شرٹس نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنی ہے اور بورڈ کے مطابق تب ہی گرین شرٹس کے کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سرفراز احمد پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر چار میچوں کی پابندی لگائی ہے۔ قومی کپتان ساوتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے پائے گئے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎