پشاور زلمی نے مداحوں کوبڑی خوشخبری سنا دی ،آپ بھی ممبر بنیں اور شاندار آفرسے استفادہ اٹھائیں

 پشاور زلمی کے مداح زلمی خاندان میں شمولیت اختیار کر کے بہترین فوائد حاصل کر یں


 زلمی ممبر شپ کارڈز کے ذریعے مداحوں کو #YelloStromممبر بنانے کا موقع فراہم کیا ہے

پشاور زلمی نے مداحوں کو بہترین فوائدفراہم کرنے کے لیے ممبر شپ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ پشاور زلمی نے پاکستان میں پہلی بار زلمی ممبر شپ کارڈز کے ذریعے مداحوں کو #YelloStromممبر بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے پشاور زلمی کے مداح زلمی خاندان میں شمولیت اختیار کر کے بہترین فوائد حاصل کر یں ۔پشاور زلمی کی ممبر شپ کے لیے کارڈز جلد ہی Daraz.pkسے حاصل کیے جا سکیں گے ۔

واضح رہے کہ ای کامرس کا بڑا نام Daraz.pk پشاور زلمی کا آفیشل مرچنڈائز پارٹنر بن گیا ہے۔برانڈ ویلیو کے اعتبار سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز اور ای کامرس جائنٹس Daraz.pk کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎