حکومت کا شاندار اقدام، پیٹرولیم مصنوعات پرعائد سیلز ٹیکس میں واضح کمی کا اعلان

 تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کے حوالےسے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ 


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم اعلان کیا گیا.

 وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 52 فیصد تک سیلز ٹیکس وصول کر رہی تھی تاہم اب موجودہ حکومت نے اس شرح کو صرف 17 فیصد تک مقررکر دیا ہے.

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 60 فیصد کمی کا اعلان کردی ہے.

 حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کیے جانے کے باعث قومی خزانے کو 60 ارب روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔ جبکہ اگلے مہینے ممکنہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کیے جانے کا امکان بھی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎