حکومت کا 10لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ۔۔ یہ پراجیکٹ کن افراد کیلئے ہو گا؟ جانئے

چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کے لیے "کامیاب جوان" پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔


حکومت نے 10لاکھ نوکریاں پیداکرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے سمیڈا بزنس ایڈوائزری سروس فراہم کرے گا۔

عثما ن ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔اس سے قبل تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،لک میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔ عثمان ڈار نے' کامیاب نوجوان' کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

سمیڈا نوجوانوں کے لیے 25بہترین کاروبار تلاش کرے گا۔

یہ فیصلہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کی زیرصدارت کیے جانے والے اجلاس میں کیا گیا۔جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔اس منصوبے کے تحت ملک کے ہر ضلع میں نوجوانوں سے متعلق سروے کروایا جائے گا۔ جس سے پتہ لگائے جائے گا کہ کس علاقے میں نوجوانوں کو کس طرح کے مسائل درپیش ہیں اور نوجوانوں کی ترجیحات کیا ہیں۔

منصوبے کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم عمران خان کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎