وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، اہم فیصلہ کر لیا گیا

دنیا میں 50 سے زیادہ ممالک کے لیے آمدپر ویزا دینے کی سفارش کردی گئی۔


وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں ویزہ اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیرخارجہ، آرمی چیف، وزیرمملکت برائے داخلہ ، وزیراطلاعات اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ پاکستان کو سیاحت کیلئے دنیا کیلئے اوپن کررہے ہیں۔ دنیا میں 50 سے زیادہ ممالک کے لیے آمدپر ویزا دینے کی سفارش کردی گئی۔ ان ممالک میں چین سمیت کئی یورپی، مشرق وسطیٰ اوروسط ایشاء شامل ہیں۔ ان ممالک کے تاجر،سیاح ،صحافی اور سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا اصلاحات سے متعلق تمام فیصلوں کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائےگی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎