وزیراعظم نے87 ہزارنوجوانوں کوخوشخبری سنانے کا فیصلہ کرلیا،جان کرنوجوانوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

 ملک کے 87 ہزار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ یوتھ ٹریننگ سکیم کیلئے وظیفہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے


حکومت نے یوتھ ٹریننگ سکیم کے 87 ہزار طلباءکیلئے ماضی کی حکومت کی جانب سے روکے گئے وظیفے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے خصوصی گرانٹ کی منظوری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس شروع ہو چکا ہے اور اس حوالے سے خصوصی گرانٹ کی منظوری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اگر خصوصی گرانٹ کی منظوری دیدی تو ایک ارب روپے کی رقم ان نوجوانوں کیلئے جاری ہو گی جس کے ذریعے ماضی کی حکومت میں رکنے والے وظائف جاری کئے جائیں گے۔

سابقہ حکومت نے ہزار نوجوانوں کو وظیفہ کی ادائیگی روک رکھی تھی جس کے باعث ہزاروں نوجوان پریشان تھے۔ یوتھ افیئرز کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیر خزانہ اور وزیراعظم سے بات چیت کے بعد یہ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد خصوصی گرانٹ کی منظوری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎