وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت کے حوالے سے مثبت خوشخبری سنادی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے میں ایک بلین ڈالر کا فرق پڑا ہے جبکہ اس سال برون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقوم میں بھی 12.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انکا کہنا تھا کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہماری معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے


وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنے کی ہماری کاوشیں مثبت رنگ دکھا رہی ہیں۔تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے امدادی پیکجز ملنے کے بعد پاکستانی معیشت پٹڑی پر آچکی ہے۔

 نئی حکومت کے آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے باہر سے بھیجے جانے والے ڈالرز میں واضح اضافہ کر دیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ تجارتی خسارہ بھی کم ہو رہا ہے۔اس وقت ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بڑے پیمانے پر ڈالروں کی ضرورت ہے۔درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کو زر مبادلہ کے ذخائر کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎