وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے

۔وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسیوں نمبر پر رہے۔


 وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں۔

 پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت نے بھی ایشیا کی معروف ترین شخضیت قرار دیدیا ۔

 عمران خان وزیراعظم بننےسے پہلے بھی دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔ ان کے وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔اگر بات کریں بھارتیوں کی تو وزیراعظم عمران خان ان میں بھی بہت مقبول ہیں۔

 ملالہ یوسف زئی کی فلم کی نمائش کے موقع پر بھارت ، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے کنور محمد دلشاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایشیا ءکی مقبول ترین شخصیت ہیں اور ان سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دور حکومت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا دور شروع ہوگا اور کئی متنازعہ معاملات کا حل نکل آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتم یں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎