اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں، وزیراعظم عمران خان کو اپنے ہی مشیر نے دھوکہ دے دیا

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے وزیراعظم کو دھوکے سے چینی کمپنی سے ملوایا میں ان کی جگہ ہوتا تو سرکاری ٹھیکہ نہ لیتا.


ان کا کہنا تھا کہ مفادات کے ٹکراؤ کے متعلق عمران خان کا موقف بہت سخت ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ عبدالرزاق داؤد نے وزیراعظم کو چینی کمپنی کے ساتھ اپنی کمپنی کی شراکت داری کا نہ بتایا ہو اور عمران خان کو لاعلم رکھ کر چینی کمپنی سے ملوایا ہو.

تاہم عمران خان پر کسی کے فیملی بزنس کے بارے میں نہیں پوچھتے اور مفادات کے ٹکراؤ کے جگہ ہوتا تو سرکاری ٹھیکہ نہ لیتا  انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے میں ہماری حکومت کا کوئی کردار نہیں سارا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا، ڈیم کی بنیادی ضرورت کے لئے855ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے.

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف پراپیگنڈہ مہم جاری ہےاور بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں اور کچھ میڈیا ادارے بھی اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں.

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے محاورتاً بلاول کو بچہ کہہ دیا کلین چٹ نہیں دی نیب ریفرنس دائر ہونے تک مراد علی شاہ کے استعفے کا مطالبہ موخر کر دینا چاہئے.

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ دو ارب ڈالر کے بدلے نواز شریف کی رہائی والی بات پر قائم ہوں تاہم ترکی کی مداخلت پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا یہ میرے علم میں نہیں ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎