وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہی وزراء پر بڑی پابندی عائد کردی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزراء اور اراکین اسمبلی جانب سے میڈیا پر جارحانہ اور متنازعہ بیانات دینے کے معاملہ کا نوٹس لیا ہے۔


وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب آپ حکومت میں ہیں، اپوزیشن میں نہیں اس لیے حقائق کے ساتھ بات کیا کریں۔

وزیراعظم نے وزراء کے جارحانہ بیانات دینے پر پابندی عائد کردی۔

 میڈیا پرگھسی پٹی بات نا کریں، حقائق عوام کےسامنے رکھیں، پارلیمنٹ میں سیاسی باتیں ہوتی رہتی ہیں، ردعمل دینے کی ضرورت نہیں۔

ملک کی اقتصادی صورتحال پر عوام کو حقائق بتائیں۔ ہروزیرمعاشی صورتحال پرپوری طرح بریف ہوکرمیڈیا میں جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماوں کو میڈیا پر جارحانہ اور متنازعہ بیانات دینے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں حکومت کا کام عملی اقدامات کرنا ہوتا ہے، نہ کہ جارحانہ بیانات دینا۔

اسی باعث اب وزیراعظم عمران خان نے حریک انصاف وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماوں کو بیان بازی کے معاملے میں محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان تمام خیالات کا اظہار جمعرات کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎