اپوزیشن بکھر گئی مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو صاف انکار کردیا

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کا ساتھ دینے سے انکار کردیا.


 جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہ سے حاصل تفصیلات کو رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔آصف زرادری،فریال تالپور کے خلاف تحقیقات کی گئیں.

جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا گیا.

جے آئی ٹی رپورٹ میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ 30 مزید بینکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں.

اس جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق  اگر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا توب اس صورت میں پیپلز پارٹی بھرپور تحریک چلائے گی.

اس تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرے گی جن میں مسلم لیگ ن سر فہرست ہے.

 تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے.

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے ،حکومت کو کام کرنے کیلئے 2 سال کا وقت دینا چاہتے ہیں. ان کو شہید نہیں بننے دیں گے ،نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صور ت میں قانونی راستہ اپنائیں گے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎