ن لیگی رہنماؤں نے شیخ رشید کی بینڈ بجا دی

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور مشاہداللہ خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کابیان رکارڈ پر ہے کہ انہوں نےکبھی اپنا نہیں کھایا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نوازشریف کےووٹ پر منتخب ہوئے، 6مرتبہ وزیر رہے، شیخ رشید نے دو سیٹوں پر الیکشن لڑا اور کہتے رہے ہیں کہ یہ نوازشریف کی امانت ہیں، جو سیٹ چھوڑی اس پر بھتیجےکو لڑایا جسے بدترین شکست ہوئی، اس بار پھر بھتیجےکو الیکشن لڑایاجو بمشکل چند سو ووٹوں سےجیتا۔

اس موقع پر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جن کو برا بھلا کہہ رہےہیں، انہی لوگوں نے ملک کو مشکل ترین وقت سےنکالا، پورے ملک کے عوام کو پتا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف ہی نجات دہندہ ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎