ن لیگ کے لیے بڑی خوشخبری، اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

قبضہ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے.


مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر کو ماڈل ٹاؤن کی کچہری میں پیش کیا گیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رکن قومی اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا.

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کو گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے احاطے سے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎