ن لیگ کا حکومت کے خلاف بڑااقدام ۔۔۔۔ عمران خان کو پریشان کر دینے والی خبر

 پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کے صوبائی صدرامیر مقام کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے شریف برادران کے خلاف کیسوں میں کچھ نہیں اس لیے ہم عدلیہ سے رجوع کریں گے۔


ہم عدلیہ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں عدلیہ کے فیصلوں کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے۔

سڑکوں پر آنے کا فیصلہ قبل از وقت ہے ہمیں معلوم ہے شریف برادران کے خلاف کیسوں میں کچھ نہیں اس لیے ہم عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا دہرا میعار نہیں ہونا چاہیے سب کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کی بات کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ صرف بی آر ٹی کا ریکارڈ اوپن کریں منظور نظر افراد کو کنٹریکٹ دیئے جا رہے ہیں۔

کنٹریکٹر کو 25 فیصد اضافی رقم دی گئی لیکن کام پورا نہ ہوا۔

امیر مقام نے کہا حکمران جوکررہے ہیں اس پر دکھ ہے، حکومت کے پاس غریبوں کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

 سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا تخمینہ 70 ارب تک پہنچ چکا ہے لیکن منصوبہ اب بھی نامکمل ہے، صرف کمیشن کی خاطر بی آر ٹی کا منصوبہ شروع کیا گیا، بی آر ٹی کیس اوپن ہوگیا تو بڑے بڑوں کے نام آئیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎