شہبازشریف اور خواجہ سعد رفیق کو نیب جیل سے نکلوانے کے لیے مسلم لیگ ن نے اہم قدم اٹھا لیا

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن)نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے


ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب نے درخواستیں سپیکر افس میں جمع کروائیں ۔

قومی اسمبلی اجلاس چودہ جنوری کو شروع ہوگا.

سپیکر اسد قیصر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر اور سعد رفیق کے پروڈکشن ارڈرز جاری کیے جانے کا امکان ہے

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں ان دنوں اسیر ہیں جبکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کے باعث نیب کی حراست میں ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎