حکومت کے ساتھ مل کرعوام کیلئے یہ کام کرنا چاہتے ہیں،مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کردی

حکومت سے تیار پراجیکٹس کا افتتاح نہیں ہوپارہا ، کرتار پور کو ننکانہ صاحب سے ملانے والا منصوبہ سست روی کا شکار ہے.  تحریک انصاف کی جانب سے ہمارے منصوبوں کاکریڈٹ لیا جارہاہے۔


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ  احسن اقبال نے کہاہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے بھی کوئی مثبت جواب نہیں دیا جا رہا.

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ میں پچھلے دور حکومت میں کمی ہوئی، جی ڈی پی ہماری حکومت میں بہتر ہوئی جبکہ موجود حکومت میں جی ڈی پی کم ہوا، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی بہتر اقتصادیات پر رپورٹ دی، ڈویلپمنٹ اور سی پیک کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں، 6 مہینوں میں مغربی روٹ مکمل کیا جائے، حکومت سے تیار پراجیکٹس کا افتتاح نہیں ہوپارہا ، کرتار پور کو ننکانہ صاحب سے ملانے والا منصوبہ سست روی کا شکار ہے، قوم کو دھوکا دیا جا رہا ہے اور حکومت کی جانب سے بھی کوئی مثبت جواب نہیں دیا جا رہا۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکہ دیا ہے،افسوس ہے کہ چھ مہینے بعد  حکومت نئے پاکستان کی بجائے پرانے پاکستان کے راستے پر چل رہی ہے، مسلم لیگ ن نے کارنامے کئے تاہم حکومت ڈھٹائی کے ساتھ اس کا کریڈٹ لیتی ہے، نئی آٹو پالیسی کے معاہدے ہوئے جو نئی حکومت اپنے نام کر رہی ہے، سیاحت بھی پچھلے دور حکومت میں پروان چڑھی، تحریک انصاف کا حکومت میں آنا اس صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے، ہمیں دکھ ہے کہ ہماری پانچ سال کی محنت کو بربادکرکے رکھ دیا گیاہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎