عمران خان کے لیے بڑی پریشانی ن لیگ بھی حکومت گرانے کے لیے میدان میں آگئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ دے دیا۔


جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے جس میں اپوزیشن جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کہا تھا کہ اگر سنجیدہ ہیں تو سینیٹ میں جمہوری طریقے سے انتخاب کا راستہ یقینی بنائیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب وزیرداخلہ تھا تو کسی کیس کو تیز اور روکنے کے احکامات نہیں دیئے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی میڈیا سے گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس سندھ میں 99 سیٹیں اور تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کے لیے 49 ممبران کی ضرورت ہوگی لیکن وفاق میں صرف 6 سیٹوں کی بات ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو جائے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎