وزیر اعلیٰ کی جانب سے تحفظات دور نہ ہونے پر ق لیگ وزارتوں سے الگ ہونے کے لئے تیار ہے
تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات دور نہ کرائے جانے کی صورت میں مسلم لیگ ق وزارتوں سے الگ ہونے کیلئے تیار ہے تاہم اپوزیشن بنچوں پر نہیں بیٹھے گی ۔
ق لیگ کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان اہم ملاقات میں تحفظات پر بات ہو گی جس میں ق لیگ کی جانب سے وزراتوں اور اختیارات سے متعلق اپنا موقف سامنے رکھا جائے گا.
وزیر اعلیٰ کی جانب سے تحفظات دور نہ ہونے پر ق لیگ وزارتوں سے الگ ہونے کے لئے تیار ہے تاہم وزارتیں چھوڑنے کے باوجود ق لیگ اپوزیشن بنچوں پر نہیں بیٹھے گی بلکہ حکومتی بنچوں پرموجود رہے گی ۔