موجودہ سال پاکستان سے آلو کی برآمد میں نمایاں اضافہ متوقع

موجودہ سال پاکستان سے آلو کی برآمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ آلو سے لدے 25ٹرک 2 دن میں افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔


وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق پاکستان سے آلو کی برآمد شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان ہر سال 3 سے 4 لاکھ ٹن آلو برآمد کرتا ہے۔ پاکستانی آلو افغانستان کے راستے وسط ایشیا اور خلیجی ریاستوں کو بھی برآمد کیئے جاتے ہیں۔ چین، روس اور ملائشیا بھی پاکستان سےآلو درآمد کرتے ہیں۔

پاکستان سے 2 دن میں آلو کے 25 ٹرک افغان دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے آلو کی برآمد پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں کی تاہم افغانستان کی حکومت نے 25 فیصد ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎