صبح صبح پاکستان کے اہم شہر میں زور دار دھماکہ

پشاور کے علاقے صدر کالاباڑی میں واقع ایک ہوٹل کے قریب آج صبح دھماکا ہوا جس سے 6 افراد زخمی ہو گئے


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی میں ہوا ہے جس میں بم یا دھماکا خیز مواد نصب تھا۔

جس علاقے میں دھماکا ہوا ہے وہاں علی الصبح دکانیں کھل جاتی ہیں اور کافی گہما گہمی رہتی ہے۔

دھماکا ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز، پولیس، بم ڈسپوزل اسکوا، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیر کر آمد و رفت معطل کر دی۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎