پیپلزپارٹی سے جان کو خطرہ ہے، پی ٹی آئی رہنماء کا سنگین الزام

پیپلز پارٹی سے جان کو خطرہ ہے، پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے سنگین الزام لگا دیا، ہوم سیکریٹری کو خط لکھ کر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا۔ جواب میں جیالوں نے حلیم عادل کے الزامات کو مسترد کردیا۔


پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی، حلیم عادل شیخ نے سنگین الزامات لگادیئے کہا کہ کرپشن کی نشاندہی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے جان کو خطرہ ہے، ساتھ ہی ہوم سیکریٹری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خط بھی لکھ دیا۔ حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ بلاول ہاؤس میں موجود دوستوں نے بتایا کہ آپ کی آواز بند کرنے کی بات ہورہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎