پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ چلانے کی تیاریوں کا آغاز

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ چلانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں، ادارے کی بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پلانٹس کو چلانے کی خاطر فوری سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔


پاکستان سٹیل ملز کی بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اعلان کے بعد سٹیل ملز کے پلانٹس کو دوبارہ چلانے کے مختلف آپشن اور ادارے کے منتظم اعلیٰ اور سی ایف او کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ گیس کی اچانک بندش سے سٹیل ملز کے بلاسٹ فرنس برباد ہو گئے، بلاسٹ فرنس کی تبدیلی کے لئے بڑی سرمایہ کاری کرنا ہو گی جبکہ کچھ دیگر پارٹس کی بھی مرمت کرنی پڑے گی۔ کمیٹی نے بتایا کہ سٹیل ملز کی مرمت سے سالانہ 10 لاکھ ٹن سٹیل مصنوعات پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے سالانہ پیداوار کو 30 لاکھ ٹن تک بھی لایا جاسکتا ہے۔ پاکستان سٹیل ملز کا پیداواری عمل 2015 سے مکمل طور پر بند ہے، ادارے پر قرضوں کا بوجھ 475 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎