جتنی جلدی منصوبہ مکمل ہوگا پاکستان کو اُتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا،وزیراعظم نے اہم ترین منصوبے سے متعلق زبردست اعلان کردیا

سی پیک منصوبوں سے سماجی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گئی، منصوبے جلد مکمل کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے


چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اکنامک زونز سے متعلق 4 ہفتوں میں تجاویز دیں، وزیراعظم کی ہدایت.

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں (سی پیک) پر عمل درآمد کے لیے سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون سے زرعی و صنعتی شعبوں کو ترقی ملے گی.

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران انہیں سی پیک منصوبوں میں انڈسڑیل ڈویلپمنٹ اور صنعتی زونز کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو ایم ایل ون پراجیکٹ، ایگری کلچر ڈیویلپمنٹ، سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ اور گوادر کی تعمیر و ترقی کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد فوری تیز کرنے کے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل کا قیام بھی عمل میں لانے کا فیصلہ ہوا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎