پاکستانیوں کے لیے خوشخبری وزیراعظم نے نئی ایئرلائن چلانے کی منظوری دے دی، وہ بھی کس شہرسے؟جانیے

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری دے دی۔


وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے تعاون سے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری دی اور کہا کہ تاجر برداری کا ایئر لائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم سے نجی ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے

وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے، تاجر برداری کا ایئرلائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی.

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، ایئر لائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔

اس موقع پر نجی ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ایئر لائن آئندہ برس آپریشنل ہو جائے گی، حکومتی سرپرستی دینے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎