فواد چودھری وزیراطلاعات رہیں گے یا نہیں وزیراعظم نے واضح کردیا

 کابینہ کے دو اراکین کے مابین وزیر اطلاعات و نشریات کے منصب کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے کئی دن بعد بالآخر وزیر اعظم عمران خان نے باقاعدہ طور پر موجودہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔


فواد چوہدری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کو ذرائع ابلاغ کےتمام معاملات میں سربراہی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزارت اطلاعات کو ہر ممکن حمایت اور وسائل فراہم کرے گی تا کہ بیرونِ ملک پاکستان کا بہتر امیج اور حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا برائے تبدیلی پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ 8 دسمبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ایک ویڈیو لیک ہو کر منظر عام پر آئی تھی جس میں ان کا مائیک کھلا رہ جانے کے سبب صحافی سے سرگوشی میں کیا جانے والے دعوے نے ہل چل مچادی تھی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں وزیر اطلاعات بننے کی پیشکش کی ہے جس کے بعد فواد چوہدری پر اعتماد کا اظہار ان کے منصب کے لیے ضروری ہوگیا تھا۔

شیخ رشید کا دعویٰ تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں 4 مرتبہ وزارت اطلاعات سنبھالنے کی پیشکش کی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎