مشکلات ختم ۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے صنعتکاروں اور تاجروں کو خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں کامیابی کا یہی راز ہے. 


وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں اور برآمد کنندگان کی آسانی کیلئے کام کررہے ہیں ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری سے خوشحالی آئے گی. ماضی میں برآمدات اور تجارت بڑھانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہم  تاجروں اور برآمد کنند گان کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے. جس کے نتائج جلد برآمد ہوں گے حکومت نے ابتدائی چار ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر بھرپور توجہ دی.

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑا تجارتی خسارہ ورثہ میں ملا. ملا.حکومت تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے حوالہ سے جو قلمدان ہیں وہ میں نے اپنے پاس اس لئے رکھے ہیں تاکہ مجموعی طور پر سب کی کارکردگی بطور وزیراعظم دیکھ سکوں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎