راولپنڈی ،وزیراعظم کا رات گئے ’پناہ گاہ ‘ کا اچانک دورہ

وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے فوارہ چوک کے قریب قائم’ پناہ گاہ‘ کا اچانک دورہ کر کے بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں کی نگہداشت معاشرے کی ذمہ داری ہے۔


وزیر اعظم نے شیلٹر ہوم کے بہترین انتظام پر وفاقی وزیر صحت سروسز عامر کیانی اور انتظامیہ کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ نہایت سرد موسم میں خلق خدا کیلئے گرم بستر اور خوراک کی فراہمی عظیم خدمت ہے، چھت سے محروم انسانوں کیلئے معیاری سہولیات کا بندوبست لائق تحسین ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت شہریوں کا انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنا نہایت حوصلہ افزاء ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

وزیر اعظم نے اسپتال کے شعبہ اطفال اور فیملی یونٹ کا بھی دورہ کیا ، اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے اسپتال میں علاج معالجے کے مجموعی معیار،صفائی کی مجموعی صورتحال اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ بھی لیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎